آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی کرکٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے کیا کہا؟

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی چندر ایشون بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح ہوگئے۔

روی چندر اشون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایسا کرکٹر ہے جس کی بیٹنگ دیکھنے کو دل کر تا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسا کرکٹر کوئی نہیں ہے۔

سابق قومی کرکٹر انضمام الحق سے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے روی چندر اشون کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

انہوں نے انضمام الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں طویل مدت بعد ایسا بیٹسمین شامل ہوا جس کی بلے بازی دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین جس کو بیٹنگ دیکھنے کو دل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اور آسٹریلیا میں بھی سنچری اسکور کی ۔ایشون نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ انہیں اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں پہلے ہی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ دورہ نیوزی لینڈ بابر اعظم کی پہلی ٹیسٹ آزمائش ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید