• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن جانے کیلئے ریلی کا روٹ تبدیل کر دیا گیا

پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جانے کیلئے ریلی کا روٹ تبدیل کردیاگیا ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ سرینا چوک جانے کی بجائے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے الیکشن کمیشن جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی میٹنگ ابھی جاری ہے، ہر ایک کی اپنی حیثیت ہے،اسی حساب سے ریلی میں شرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کا بھی بیڑا غرق کیا، شیخ رشید کی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔

میاں افتخار نے کہا کہ 5بجے سے پہلے پہلے الیکشن کمیشن پر خطاب ہوں گے، پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے مقامی جلوس آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان قیادت کریں گے، پی ڈی ایم کی سرگرمیوں میں جس جماعت کا جو نمائندہ ہوتا ہے وہ نمائندگی کرتا ہے۔

تازہ ترین