• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن

بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن کی بیٹیوں شُرتی ہاسن اور اکشرا ہاسن نے منگل کو ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے ٹانگ کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ دونوں نے مزید کہا کہ وہ اس کامیاب سرجری پر بہت خوش ہیں۔

کمل ہاسن کی ٹانگ کا یہ آپریشن منگل کی صبح سری راما چندرا اسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر موہن کمار اور ڈاکٹر جے ایس این مرتھی نے کیا، دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے نے ہمارے والد کا بہت زیادہ خیال رکھا، جس کی وجہ سے انکے والد کی طبیعت کافی بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ 


دونوں نے ان تمام افراد سے خصوصی طور پر اظہار تشکر بھی کیا جنھوں انکے والد کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھجوائے اور دعائیں کیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہ سینئر اداکار تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

اس سے قبل کمل ہاسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے ٹانگ کی سرجری کرائیں گے جو کہ چند برس قبل چوٹ لگنے سے متاثر ہوئی تھی، اپنی شدید مصروفیات کے سبب وہ اسکا علاج نہ کراسکے تھے جس کے باعث اس میں پیچیدگیا ں پیدا ہونے لگی تھیں جس کے لیے آپریشن کرانا ضروری ہوگیا تھا۔

تازہ ترین