آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ‘ 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی اداکار کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک ہوگئے۔ بھارت کی ریاست چنئی کے قریب ای وی پی فلم سٹی میں کمل ہاسن کی تامل فلم انڈین 2 کی شوٹنگ جاری تھی کی اسی دوران وہاں موجود کرین اچانک زمین بوس ہوگئی۔ٹوٹنے والی کرین پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت متعدد افراد سوار تھے جن میں سے 3 جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن سمیت پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔
دل لگی سے مزید