• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: میڈیکل کالجز کی 283 نشستیں کم کردی گئیں


پنجاب کے سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 283 نشستیں کم کردی گئیں، فیصلے کا اطلاق اسی سال سے ہوگا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس ) ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ایم بی بی ایس میں 267 اور بی ڈی ایس میں 16 نشستیں کم کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق گزشتہ برس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں 3 ہزار621 امیدوار داخل ہوئے تھے۔


انہوں نے کہاکہ رواں سال 283 نشستیں کم کردی گئی ہیں جس کے بعد 3 ہزار338 امیدوار کو طب کے شعبے میں تعلیم کے لیے داخلہ ملے گا۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس کے مطابق 283 نشستوں میں میں سے تر جنوبی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں کم ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق فیصلے کے اطلاق سے نشستیں کم ہونے سے میرٹ کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ جائے گی۔

پنجاب کے میڈیکل کالجز میں طلبہ کے داخلوں میں اضافے کے پیش نظر 283 نشستوں کا اضافہ 10 برس قبل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین