• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی کورونا ویکسین کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے منظور شدہ کورونا ویکسین کے حصول اور فراہمی کے اقدامات تیز کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء میں اسد عمر، حماد اظہر اور معاونین خصوصی میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

انہوں نے کورونا ویکسین کی کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے اقدامات تیز کیے جائیں۔


اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ چند روز قبل2 ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے، رواں سال پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین