• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رضا عابدی قتل کیس: ملزمان کا کال ڈیٹا عدالت میں پیش

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ملزمان کا کال ریکارڈ ڈیٹا عدالت میں پیش کردیا۔

کراچی کی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر، عبدالحسیب کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کا کال ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کال کے ڈیٹا ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ 

واضح رہے عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیا جن میں حسنین، بلال، غلام مصطفی اور فیضان شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے لیے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلادی گئی۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سرگرم رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 کو گھر کے باہر قتل کرديا گيا تھا۔

تازہ ترین