• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ٹیکسی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے ٹیکسی کار میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے ٹیکسی کار کا ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کار پر فائرنگ کردی۔

اس فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانزیب اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی جو ریگی کے رہاشی تھے اور عدالت میں پیشی کے بعد ٹیکسی کار میں واپس گھر جا رہے تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، تاہم واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین