• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’رادھے‘ عید پر ریلیز ہوگی، سلمان خان

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے کی ریلیز سے متعلق مداحوں کو بتا دیا۔ فلم اس سال عید پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں تھیٹر مالکان اور اس سے جڑے لوگ جس مالی پریشانی سے گزر رہے ہیں اس کو جانتا ہوں اس لئے میں اپنی فلم رادھے کو تھیٹرز میں ریلیز کر کے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اس وقت کےدوران یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ میں اپنے فیصلے کے بدلے میں توقع کروں گا کہ تھیٹر میں فلم دیکھنے آنے والوں کے لئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے عید کا وعدہ تھا، اور اب یہ اس سال عید پر ریلیز ہوگی، انشا ﷲ۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین