• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاہ رخ خان کی مشکل آسان کردی

بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔ جس کے بعد بالی وڈ اسٹارز خوشی سے نہال ہیں اور ٹیم کی تعریف کئے نہیں تھک رہے۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر میچ سے متعلق کہا کہ ہماری ٹیم کے لیے کتنی شاندار فتح ہے، میں پوری رات ایک ، ایک بال دیکھنےکے لیے جاگتا رہا۔ اب میں سکون سے سوؤں گا اور جیت کا جشن مناؤں گا۔

دوسری جانب بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے بھی بھارت کی جیت پر بےانتہا خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے میچ کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ بالی وڈ اداکار اکشے کمار، بوبی دیول، رتیش دیش مکھ، رنویر سنگھ، فرحان اختر، انیل کپور، پریتی زنٹا اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے بھارتی ٹیم کو تاریخی جیت پر مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز اسکور کیے اور دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

تازہ ترین