• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، سرکاری کوارٹرز گراکر 4 منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوارٹرز گرا کر 4 منزلہ عمارت کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پی اینڈ ٹی کالونی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہو رہی ہیں، سپریم کورٹ بھی پی اینڈ ٹی کالونی تجاوزات پر تحفظات کا اظہار کرچکی،سرکاری کوارٹر پر 4منزلہ عمارت بنانے سے روکا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کس قانون کے تحت سرکاری کوارٹرز پر تعمیرات ہوسکتی ہیں،سرکاری کوارٹرز صرف سرکاری ملکیت ہوتا ہے،سرکاری کوارٹر پر 4منزلہ عمارت کس قانون کے تحت بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین