• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی آئی سی گوادرکےپراجیکٹس نیشنل گرڈ سے منسلک

لندن (نمائندہ جنگ) چائنا پاکستان انوسٹمنٹ کارپوریشن (سی پی آئی سی) کے گوادر میں دو بڑے پراجیکٹ انٹر نیشنل پورٹ سٹی اور چائنا پاک گالف اسٹیٹس میں عام بنیادی تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے بعد انہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار ان پراجیکٹس کے ذریعے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کو اپنے وطن میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے والے انٹر نیشنل ڈویلپر سی پی آئی سی کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پراجیکٹس کانیشنل گرڈ سے منسلک ہونا نہ صرف ہمارے لیے بلکہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فخر کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گوادر سے2018ء میں منسلک ہوئے تھے، جہاں ابھی پرائیویٹ سیکٹر کے اندر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا تھا۔ 2019ء میں سی بی آئی سی نے اپنا پہلا پراجیکٹ انٹر نیشنل پورٹ سٹی صارفین کے حوالے کردیا تھا،آج ہمارے گوادر کے پراجیکٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہیں سب سے پہلے بجلی فراہم کی گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ پراجیکٹس میں پلاٹ خریدنے والے گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا مستقبل بہت روشن ہے اور سی پی آئی سی کے تحت منصوبوں کی وجہ سے گوادر کے منصوبے تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دریں اثناء پراجیکٹ کے چیف انجینئر وقاص معظم نے کہا ہے کہ سی آئی پی سی کے دو پراجیکٹس میں بجلی کی فراہمی ایک سنگ میل ہے جس سے ہمارے پراجیکٹ کو تقویت ملی ہے، اب نہ صرف ہمارا انفرا اسٹرکچر تیار ہے بلکہ اب لوگ یہاں گھر تعمیر کرکے رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی پی سی کے منصوبوں کے ذریعے اربوں روپیہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جن کی تکمیل کے بعد یہ مقامی بین الاقوامی پروفیشنل افراد کا اولین انتخاب ہوں گے جہاں محفوظ اور اعلیٰ معیار کی تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی سی نے اپنے میگا پراجیکٹ انٹر نیشنل پورٹ سٹی کے دو ابتدائی فیز2019میں مکمل کرلیے تھے جن میں پارکس اور تفریحی سہولتیں بھی شامل تھیں اور اب وہاں ایک ’’شو ہوم‘‘ بھی بنایا جارہا ہے۔ وقاص معظم نے کہا کہ جب ہم نے اپنے منصوبوں پر کام شروع کیا تو گوادر میں کوئی دوسرا ڈولپر کام نہیں کررہا تھا اور کسی کو یقین نہیں تھا کہ اس شہر میں ترقیاتی کام ممکن ہیں لیکن ہم نے اس خواب کو حقیقت کر دکھایا ہے۔ سی پی آئی سی نے حال ہی میں چائنا گالف کورس اسٹیٹس کے گالف کورس کا بھی انتظام کردیا ہے جوکہ سی پیکN10پر واقع ہے۔
تازہ ترین