• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی شدت برقرار، دھند سے پروازیں، ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کو بھی سردی کی شدت عروج پر رہی، دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ متعدد قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی بھی حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر متاثر ہوئی۔آج لاہور سمیت کئی شہروں میں دن کو سورج خوب چمکنے، موسم خشک رہنے اور رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے جبکہ رواں ماہ موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔لاہور میں آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 جبکہ رات کے اوقات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا کہ جنوری میں ملک بھر میں دھند اور سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ فروری میں موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےتاہم محکمہ موسمیات نے فروری میں بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے۔گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں، قصور، وہاڑی بورے والا میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا۔

تازہ ترین