• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت شہباز کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا اقدام، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ درخواست گزار عمر رسیدہ ہیں اور مخلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، دل کی مختلف بیماریوں،جوڑوں کا درڈ اور چلنے سے قاصر ہیں،بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکتی ۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے ،درخواست گزار نے حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار عرصہ دار سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہے ض،انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیں۔

تازہ ترین