• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری


قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب پروموشن بورڈ کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے کی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم اور ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

نیب پروموشن بورڈ نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب ملتان عتیق چوہدری کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی۔


نیب پروموشن بورڈ کی جانب سے ڈی جی نیب ہیڈکوارٹر فیاض قریشی اور ڈی جی نیب ٹریننگز سلطان سلیم کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین