• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی سو میگا واٹ بجلی کا پلانٹ اسی سال سسٹم میں آجائے گا، مونس علوی

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ بن قاسم سے ڈھائی سو میگا واٹ بجلی کا پلانٹ اسی سال سسٹم میں آجائے گا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اور چیف فائینینشل آفیسر (سی ایف او) عامر غازیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس دوران مونس علوی نے کہا کہ کراچی کو21 سو میگاواٹ بجلی دینے کا کہا تھا اور 9 سو میگاواٹ کا پلانٹ لگنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اور این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں، ہم نے اپنے پلانٹ کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ حکومت نے گیس کے لیے ہمیں پلانٹ لگادیا ہے، حکومت نے2025 تک نیا ٹرمینل لگانے اور گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا میں سہولت کاری میں کے الیکٹرک کا کردار نہیں، کسی بھی زمین پر مکان بنانے کے بعد ہم بجلی فراہم کرتے ہیں، ہم بجلی فراہم نہیں کریں گے تو لوگ بجلی چوری کریں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ  کراچی میں اس وقت سترہ سو میگا واٹ بجلی کی طلب ہے اور پیک گرمیوں میں طلب انتالیس سو میگاواٹ تک ہوگی، 9 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے سے پیدوار 31 سو میگاواٹ تک ہوجائے گی۔

مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے تمام پلانٹ سال کے تین سو پینسٹھ دن نہیں چل سکتے، پلانٹ مرمت کے لیے بند ہوتا ہے، ہم کوشیش کررہے ہیں کہ انحصار اپنی بجلی پر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلان میں سات سو میگاواٹ کا کول پلانٹ بھی تھا جو حکومت نے نہیں لگانے دیا۔

تازہ ترین