• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تانڈو‘ کے ڈیلیٹ کیے گئے مناظر کی تفصیل سامنے آگئی

ایمیزون پرائم کی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سے حذف کیے گئے مناظر کی تفصیلات سامنے آگئیں، اب یہ مناظر سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

ویب سیریز تانڈو کو اس کے کچھ سینز کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا تھا، جبکہ سیریز بنانے والوں کے خلاف 2 مختلف ایف آئی آر بھی درج ہوچکی تھیں۔ 

ایسے میں بھارتی وزارت اطلاعات و براڈکاسٹنگ نے مداخلت کی جس کے بعد فلم ساز علی عباس ظفر نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے تصدیق کی کہ وہ اور ان ٹیم اس سیریز میں سے کچھ سینز کو ڈیلیٹ کردیں گے۔ 

واضح رہے کہ فلم ساز کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اس فلم میں ہندو دیواتاؤں کی توہین کی گئی ہے۔ 

علاوہ ازیں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ اس سیریز میں ایک بھارتی وزیراعظم کی بھی تضحیک کی گئی ہے۔ 

تاہم اب میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سیریز میں سے مذکورہ دونوں اعترضات والے مناظر کو حذف کردیا گیا ہے جبکہ ایسا کوئی بھی سین اب سیریز میں موجود نہیں ہے۔ 

تازہ ترین