• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں مقامی شہریوں کی شادی کا تناسب بڑھ گیا ہے جبکہ جبکہ طلاق کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عرب میڈیا نے دبئی کے محکمہ شماریات کے حوالے سے اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ 2020 کے دوران دبئی کے شہریوں نے 35.3 فیصد زیادہ شادیاں کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی عدالتوں سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے دوران 5063 نکاح ناموں کا اندراج کیا گیا۔ ان میں سے 25.5 فیصد نکا ح ناموں کا تعلق اماراتی شہریوں سے ہے۔


2010 کے بعد سے اماراتیوں نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار شادیاں کی ہیں۔ کووڈ 19 کے باوجود شہریوں نے اماراتی خواتین سے پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں نکاح کیے ہیں۔

2020 میں طلاق کے 289 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2019 میں 397 طلاقیں ہوئی تھیں۔ 

تازہ ترین