• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی تمام عمارتوں پر سولر انرجی پینلز لگانے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے کے لیے 2030 تک دبئی کی تمام عمارتوں پر شمسی توانائی (سولر انرجی) پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے دبئی کو گرین اکانومی اور ماحول دوست توانائی کا عالمی مرکز بنانے کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔


رپورٹ کے مطابق محمد بن راشد آل مکتوم سولر انرجی کمپلیکس دنیا کا کسی بھی ایک جگہ شمسی توانائی کا سب سے بڑا کمپلیکس ہے۔

تازہ ترین