• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز کب شادی کریں گے؟

سابق امریکی بیس بال کھلاڑی الیکس روڈریگز نے ہالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز سے شادی کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں جلدی نہیں۔

ایک انٹرویو میں الیکس روڈریگز نے مستقبل میں شادی کرنے اور ماضی میں اس حوالے سے جو کچھ ہوا اس پر بات کی۔

الیکس روڈریگز نے جینیفر لوپیز کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر اور تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اور اداکارہ نے 2020 میں دو مرتبہ شادی کرنے کی کوشش کی پر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جینیفر لوگوں کو قریب لانا چاہتی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ کھیل اور میوزک ایسا کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ وہ کچھ زبردست کرنے والی ہے جو کہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

الیکس روڈریگز نے کہا کہ ہم دو بار شادی ملتوی کرچکے ہیں جس کی ہم پلاننگ بھی کرچکے تھے اور اس کے بعد سے اب تک ہم نے اس بارے میں دوبارہ کوئی بات نہیں کی۔ اب نہیں پتا کہ ہم دوبارہ ایسا کر پائیں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ الیکس روڈریگز کی2008 میں پہلی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ جبکہ انہوں نے جینیفر لوپیز سے منگنی کا اعلان 2019 میں کیا تھا۔

تازہ ترین