• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خواہشات اور جوبائیڈن کی جستجو میں مطابقت ہے، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہشات اورجوبائیڈن کی جستجو میں مطابقت ہے،جمیل الدین عالی جی کے صاحبزادے راجو جمیل کا کہنا تھا کہ میرے والد کی کالم نگاری کے سلسلے کا سہرا میر خلیل الرحمٰن کو جاتا ہے،میزبان نے کہا کہ پاکستانی ہر ماہ اربوں روپے کی چائے پی جاتے ہیں ،جیو کے مارننگ شو جیوپاکستان میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جولائی سے دسمبر 2020 ء تک پاکستان نے 46 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی ،یعنی چائے کی چسکیاں پاکستانیوں کو ماہانہ 8ارب روپے کی پڑتی ہیں ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جبکہ 2019ء میں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 35 ارب 80 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی ۔ امریکا میں صرف صدر ہی نہیں سوچ بھی تبدیل ہونے جارہی ہے ،جوبائیڈن کو بکھرتے امریکی معاشرے کو جوڑنے کا اہم چیلنج بھی درپیش ہے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان کا حصہ تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن ایسی شخضیت ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق بھی ہوا ہے اور وہ اس خطے کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین