• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے اور سعودیوں کی حمایت پر نظرثانی کریں گے، نامزد امریکی وزیرخارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ نئی انتظامیہ حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دینے اور یمن میں جاری جنگ کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت پر نظر ثانی کرے گی

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ یروشلم ہی میں برقرار رہے گا

اپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کریں گے کیوں کہ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پرلانا مشکل ہوگا اور اس سے انسانی بحران جنم لینے کا بھی خدشہ ہے ۔

تازہ ترین