لاہور (نمائندہ جنگ ) لاہورہائیکورٹ نے نیب کو میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کیخلاف کارروائی سے روک دیا،نصرت شہباز بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، چیئرمین نیب سے 8 فروری کوجواب طلب کر لیا، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں احتساب عدالت کے اُس فیصلہ کو چیلنج کیا جس کے تحت اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ کہ نصرت شہباز بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اس وجہ سے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی۔