• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خیبر میں زیرِ زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کر کے زیرِ زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی 1 ماہ قبل گرفتار کیئے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔


ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران زمین کے نیچے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ کے گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹر گولے اور 179 اینٹی ایئر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔

تازہ ترین