• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد مجید اور منیر اکرم کا جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کا خیر مقدم

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ نئی انتظامیہ کےساتھ پاک امریکا تعلقات 2 طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار کیئے جائیں۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکا میں پاکستانی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان سے تعلقات چین، افغانستان یا بھارت کے تناظر میں طے نہیں کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکا سے نئے سرے سے تعلقات استوار کرنے کا موقع ملا ہے۔


اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا سے تعلقات کے حوالے سے پاکستان کو حقیقت پر مبنی ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔

تازہ ترین