• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ پرتشدد قوم پرستوں کو بھی خلاف قانون قراردے، پاکستان

نیویارک(صباح نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند نیشنلسٹ تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)سے نمٹنے کے لیے ایک عملی منصوبہ مرتب کیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے واضح خطرہ بن چکی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ ʼپرتشدد، انتہا پسند گروپوںʼ کو بھی دہشتگردوں کی دیگر تنظیموں کی طرح کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریہ کی پیروی کررہی ہے جس سے بھارت میں مسلم آبادی کو خطرہ ہے۔پاکستانی مندوب نے پرتشدد قومیت کے عروج کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور مندرجہ ذیل اقدامات تجویز کیے:ریاستوں سے مطالبہ ہے کہ وہ متشدد قوم پرست گروہوں بشمول انتہا پسند اور دیگر نسلی اور لسانی شدت پسند گروہوں کو دہشتگرد قرار دیں جس طرح دنیا نے القاعدہ / داعش اور ان سے وابستہ گروہوں کے معاملے میں کیا ہے۔ان گروہوں کی بھرتی اور ان کی مالی امداد، تشدد پر مبنی نظریات کے پھیلا کو روکنے کے لیے فوری طور پر داخلی اقدامات کا آغاز کیا جائے۔
تازہ ترین