• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام فوبیا پر موقف اپنانے پر علماء کا وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین


علمائے کرام نے وزیرِاعظم عمران خان کو عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف موقف اپنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے ایک وفد نے ملاقات کی جہاں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی موجود تھے۔ 

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امتِ مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے اسلام فوبیا سے متعلق سب سے زیادہ آواز اٹھائی۔


وزیراعظم نے علماء پر زور دیا کہ تفریق پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے علماء کے تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ملک کودرپیش مسائل سےنمٹنے میں علمائے کرام کے کردار کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے وزیرِاعظم عمران خان کو عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف موقف اپنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفد میں پیر امین الحسنات، پیر چراغ الدین، ڈاکٹر قبلہ ایاز، پیر نقیب الرحمان شامل تھے جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

تازہ ترین