• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں سردی، سندھ و پنجاب میں شدید دھند


ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا راج ہے۔ 

صبح 8 بجے کراچی ایئرپورٹ کے قریب حدِ نگاہ کم ہو کر صرف 150 میٹرز رہ گئی ہے جبکہ کل بھی کراچی سمیت سندھ میں دھند کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ملتان اور ٹھٹھہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ 

کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 13، اسکردو منفی 11، استور منفی 10، اننت ناگ منفی 9، سری نگر منفی 7، گلگت منفی 6، ہنزہ منفی 5، کوئٹہ صفر اور سبی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین