• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کی سالگرہ پر بہن نے یادگار تصاویر شیئر کردیں

گزشتہ برس جون میں خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آج 35ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

آنجہانی اداکار کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اس خصوصی دن کی مناسبت سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشانت سنگھ راجپوت کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

سشانت نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی۔


اس کے علاوہ شویتا سنگھ کیرتی نے انکی سالگرہ کے دن کو سوشانت ڈے قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھائی کی خواہش تھی کہ آسٹرو فزکس کے طلبہ کے لیے وہ کوئی فنڈ قائم کریں۔

فیملی نے ان کے اس خواب کی تکمیل کے لیے امریکا میں واقع کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے میں 35 ہزار امریکی ڈالر کا سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا ہے۔

اس فنڈ سے ذہن اور ضرورت مند طلبہ کی مدد کی جائے گی۔



تازہ ترین