آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

الیکشن کمیشن نے 25 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25 اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی

ای سی پی کا کہنا ہے کہ اراکین کی رکنیت سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر بحال کی گئی ہے۔ 

جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹ کے 1، قومی اسمبلی کے 13، پنجاب اسمبلی کے 5 اراکین شامل ہیں۔ 


اسی طرح سندھ، بلوچستان  اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے بھی 2 ، 2 اراکین کی رکنیت بحال ہوگئی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیرِ مملکت شبیر علی، سینیٹر کامران مائیکل، اراکین قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز، کرن عمران ڈار کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ 100 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید