• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے کراچی میں ’اسرائیل نامنظور ملین مارچ‘ کیا گیا جس میں شہر کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی ریلیاں مزارِ قائد پر جمع ہوئیں۔

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ 

اس مارچ سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایک بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مارچ سے فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے علاوہ محمود اچکزئی، سعید غنی اور اسد اللّٰہ بھٹو سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہے، انھوں نے تو کشمیر کا سودا کردیا، کچھ پتا نہیں کب یہ فلسطینی عوام کا بھی سودا کردیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں مظلوم کا ساتھ دیں گے۔

جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کھلاڑی ہیں، تصدیق کرلو، تم پیدائشی اناڑی ہو۔

تازہ ترین