• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس بتارہا ہے عمران خان کو پیسہ بھارت و اسرائیل سے آیا، مولانا فضل الرحمٰن


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 2018 میں انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھارت اور اسرائیل سے آیا۔ 

کراچی میں ’اسرائیل نامنظور مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے وفادار ہیں تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بتارہا ہے کہ عمران خان کو 2018 کے الیکشن کے لیے پیسہ بھارت اور اسرائیل سے آیا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں کہتا ہوں تمہیں وزیراعظم کہنا جرم ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں مولوی ہوں یا نہیں فیصلہ عالم کو کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا کہ 5 فروری کو راولپنڈی میں کشمریوں سے اظہارِ یکجتہی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بھی مرکزی جلسہ ہوگا جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت بھی آئے گی۔

تازہ ترین