کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہوش حیات نے امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق کہا ہے کہ آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات سے بھی باخبررہتی ہیں۔ اور ان پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتی ہیں۔ حال ہی میں مہوش حیات نے امریکا کے 46ویں صدر کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر دنیا بھر کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔مہوش حیات نے ٹوئٹ کیا آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے دنیا بھر میں اس کی تکرار ہوتی ہے۔