• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ کوچ زاہد لاک ڈاؤن کے سبب برطانیہ میں پھنس گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ میں لاک ڈائون کی وجہ سے قومی ہائی پرفارمنس سنٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد برطانیہ میں پھنس گئے۔ انہیں لاہورواپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ برطانوی شہری ہیں اور چھٹیوں پر اپنے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد نے 17 جنوری کو لاہور پہنچنا تھا ۔ پی سی بی محمد زاہد کو سفر کی اجازت دلوانے کی کوشش کرہا ہے۔

تازہ ترین