• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں مذہبی جماعت کے پروگرام اور نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے لئے آمد کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔مختلف علاقوں میں صورتحال بہت خراب رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جمعرات کی دو پہر پاکستان کرکٹ ٹیم نجی ہوٹل سے پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچی ،اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم روڈ کو بند کر دیا گیا جبکہ شاہراہ فیصل پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا جسکی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا،دوسری جانب مزار قائد کے قریب مذہبی جماعت کے پروگرام کے باعث بھی روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،ٹریفک جام کے باعث شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ،ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں۔

تازہ ترین