• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل پر ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے نجکاری ڈویژن سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لی، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس نجکاری پر تفصیلی بریفنگ نہ دیئے جانے پرمتعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ کیلئےآڈیٹر جنرل کو خط لکھنا چاہئے، چلتا ہوا ادارہ تباہ ہو گیا ،اداروں کو اس طرح نیچے گرانے کا جوابدہ ہونا ہو گا، کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سید مصطفٰی محمود کی زیر صدارت ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت نے ہیوی الیکٹریکل کمپلکس بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگست 2019 میں ادارے کو نجکاری کی فہرست میں ڈالا گیا ، نومبر 2020 میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایچ ای سی کے96اعشاریہ 6فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نجی کمپنی نے ٹرانسفارمر بنانے کی بولی جیتی اور ایچ ای سی سے ٹرانسفارمرز بنوائے۔

تازہ ترین