• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹو پاور جنریشن کو گیس سپلائی منقطع کرنے کی تجویز منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے کیپٹو پاور جنریشن کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی کو منقطع کرنے کی پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز کی منظوری دے دی ، یہ تجویز صرف اس صنعت پر لاگو ہوگی جو پاور گرڈ کے ساتھ منسلک ہےاور ان کے پاس توانائی کا متبادل انتظام موجود ہے،کابینہ کمیٹی نے عام صنعت کےلیے اس پالیسی کا اطلاق یکم فروری سے اور برآمدی صنعت کےلیے یکم مارچ سے کرنے کی منظوری دی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ، پیٹرولیم ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ گیس ان تمام صنعتوں کو جاری رہے گی جن کےلیے گیس کی سپلائی بہت اہم ہے یا ان کےلیے گیس بجلی پیدا کرنے کے لیے بنیاد ی طور پر استعمال نہیں ہوتی ، نئے اقدامات کے تحت یقینی بنایاجائے گا کہ اس سے صنعتوں کے لیے کسی قسم کا کوئی مسائل نہ ہوں ، یہ اقدام مختصر مدت کے لیے ہوگا تاکہ 150 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پاور سیکٹر کے استعمال کےلیے موجود ہوجو کہ بجلی پیدا کرنےکےلیے دیگر ایندھن استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی مہنگی پیدا ہوتی ہے، طویل مدتی اقدام کے تحت 3ہزار میگاواٹ بجلی کو لوڈ پاور گرڈ پر منتقل کر دیا جائے گا جس سے بجلی کی اوسط لاگت میں کمی آئیگی ۔

تازہ ترین