• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاد پرست ٹولہ ملک کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے اپنی دلیلوں اور اصولوں کی بنیاد پر پاکستان کو آزاد ملک بنایا۔مفاد پرست ٹولہ ہمارے ملک کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہے

ظالم اور کرپٹ اشرافیہ سے ہمیں چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ قبل ازیں کر اچی بار کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق سٹی کورٹ پہنچے ، سراج الحق کی سٹی کورٹ آمد پر وکلاء کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا ۔

وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اپنی دلیلوں اور اصولوں کی بنیاد پر پاکستان کو آزاد ملک بنایا،مفاد پرست ٹولہ ہمارے ملک کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہے۔

ہمیں نسل، رنگ، زبان پر تقسیم کیا، عام پاکستانی حیران ہے، پریشان ہے، میرا ایمان ہے کراچی بار ضمیر کا سودا نہیں کریگی۔

تازہ ترین