• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گکھڑ منڈی، شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور چار بچے بیدردی سے قتل کردیئے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پسند کی شادی کرنیوالے شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور چار کمسن بچوں کوبیدردی سےقتل کردیاʼپولیس حراست میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ اس نے بتایا کہ بوری میں اینٹ ڈال کر بیوی کو قتل کیا ،بچوں نے دیکھاتوانہیں بھی مار ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈوگرانوالہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایکہی گھرمیں بچوں اور ماں کی نعشیں پڑی ہیں سی پی او،ایس ایس پی آپریشن،ایس پی سول لائن سمیت بھاری نفری پہنچ گئی تو دیکھاکہ شوہرگھرپر نہیں جبکہ ماں اورچار بچوں کوقتل کردیاگیا،مقتولین میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 3بیٹیاں 10 سالہ ثانیہ، 8 سالہ تانیہ ، 6 سالہ تابش اور 2 سالہ بیٹے ہادی بچوں کی عمریں دو سے 12 سال تک ہیں اور تمام افراد کے سرپر وارکرکے ماراگیاہے فرانزک ٹیم کو بلوایاگیااردگردسے معلومات لیں توبتاچلاکہ مقتولہ کے شوہراوربچوں کے باپ کا نام عمران ہے جو کہ کسی کے پاس جانوروں کو چاراڈالنے کا کام کرتاہے اسکو فوری بلوانے کو پولیس ٹیم بھیجی گئی جو انکارکرتارہا لیکن پولیس کے سوالوں کا جواب نہ دے سکاجسکو حراست میں لیاگیاایس پی سول لائن محمد اویس شفیق نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں فوزیہ بی بی اسکی تین بیٹیاں ثانیہ،تانیہ ،تابش اور دو سالہ بیٹاعبدالہادی شامل ہیں ۔زیر حراست ملزم عمران نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ اس نےبیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اوربیٹیوں نے مجھےدیکھ لیاتوانکوبھی ماردیااور طیش میں آکر دوسرے دو بچےبھی مارڈالے۔ بچوں اوربیوی کو الگ کمروں میں بوری میں اینٹ ڈال کرہتھوڑے کی طرح سروں مارمارکرقتل کیااور واردات کے بعد اپنےکام پہ چلاگیا تھا۔

تازہ ترین