راج کوٹ ( جنگ نیوز ) انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے، لیکن گجرات لائنز کےخلاف ان کی جارحانہ ناقابل شکست سنچری بھی رائل چیلنجر بنگلور کیلیے ناکافی ثابت ہوئی۔ اتوار کو بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 180رنز اسکور کیے۔ کوہلی 100 اور کے ایل راہول 51رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں گجرات نے ہدف تین گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔ دنیش کارتک نے 50 ناٹ آئوٹ بناکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ برینڈن میک کولم نے 42، ڈوین اسمتھ نے 32اور سریش رائنا نے 28رنز کی اننگز کھیلیں، ڈوین براوو نے ایک ہی گیند کھیلی اور چوکا لگا کر ٹیم کو ہدف دلادیا۔