• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن ،سپریم کورٹ کاکمیٹی کی تشکیل کاحکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران محکمانہ کارروائی کے دوران بہادری دکھانے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو ترقیاں دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے کمیٹی کے اراکین کیلئے نام طلب کرلئے ہیں،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اراکین کیلئے نام طلب، وزارت دفاع کے جواب سے تاثر ملتا ہے کہ پروموشن کی گنجائش نہیں، ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجربنچ نے جمعرات کے روز سماعت کی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس کیس میں وزارت دفاع کے جواب سے تاثر ملتا ہے کہ آئوٹ آف ٹرن پروموشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن حکومت پنجاب کا تحریری موقف اسکے برعکس ہے، انڈیا میں پر تشدد کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

تازہ ترین