• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے اموات میں روز بروز اضافہ، 54 افراد جان سے گئے

کورونا سے اموات میں روز بروز اضافہ، 54 افراد جان سے گئے


کراچی (ٹی وی رپورٹ / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا سے اموات میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے اور مزید 54؍افراد مہلک مرض کی وجہ سے جان سے گئے، 2363؍ نئے مریض سامنے آئے ہیں اور ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.4؍ رہی جبکہ 35ہزار 293فعال کیسز ہیں اور 4لاکھ 80ہزار 696مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6380نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 716نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 12مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 3855ہوگئی ہےجوکہ اموات کی شرح کا 1.6فیصد ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43744ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

تازہ ترین