• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سالانہ 10 ارب کی گیس چوری ہوتی ہے،پی اے سی کو بریفنگ

اسلام آباد(نامہ نگار)پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں سالانہ 10 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے، بیشتر لوگ بل ادا نہیں کر سکتے، اوسط گیس بل 30 ہزار روپے ماہانہ ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو معاملے کا حل نکالنا ہو گا،کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنوینئر راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا، جس میں پٹرولیم ڈویژن کے 2018،19کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،آڈٹ حکام نے جی آئی ڈی سی کی مد میں 81 ارب 81کروڑ روپے کی ریکوری نہ ہونے سے متعلق معاملے پر بریفنگ دی، سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ10 ارب ریکور ہوگئے ہیں،کنوینر کمیٹی نے کہا کہ فالو اپ کے لیئے دو رکنی کمیٹی بنا دیں، جن کمپنیوں کااسٹے نہیں ہے وہ ریکوری کردیں،کمیٹی نے معاملے کی تفصیلات مانگ لیں۔

تازہ ترین