لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین اہلبیت اور توہین صحابہ کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سیشن جج ننکانہ کو درخواست ضمانت کا میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دائرہ اختیار ایف آئی اے کا ہے یا نہیں بعد میں طے کیا جائے۔