کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علما اسلام ف کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ اسرایل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حکومت لائی گئی جس سے پاکستان کمزور ہوا،ملک میں ایک بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسرائیل کوتسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرینگے جب تک بیت المقدس کو آزاد نہیں کیا جاتا۔