• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی کمپنی کی حکومت پاکستان کو کورونا ویکسین 6 سے 7 ڈالر میں دینے کی پیشکش

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مقامی کمپنی نے حکومت پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین 6 سے 7ڈالر میں فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی سندھ میڈیکل اسٹورز کمپنی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا کی تین کروڑ سے زائد خوراکوں کا آرڈر دیا جائے تو ایک ہزار سے 1200 روپے فی خوراک دینے کو تیار ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں اور اداروں کو 2000روپے سے 25؍ سو روپے فی خوراک فراہم کریں گے۔کمپنی نے ویکسین کی دستیابی کی تاریخ نہیں بتائی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اب تک ایک برطانوی اور ایک چینی کمپنی سے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تازہ ترین