
کہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار میری گاڑی روک کر اسلحہ کی نوک پر موبائل اور7ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کو فیصل محمود نے بتایا کہ 2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارمیرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کو سردار حاشرخان نے بتایا کہ 5 نامعلوم مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پرمیرے ملازمین سے 31ہزارروپے اور کمروں میں سے 250 ڈالر،طلائی زیورات، کپڑے اور پرفیومز وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوفیصل ابراہیم خان نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو شیخ محمد زبیر نے بتایاکہ حیدری چوک کے پاس کھڑا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو عبداللہ نذیر نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سادات افضل اعوان نے بتایا کہنامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو طیب محمودنے بتایا کہ میرا موبائل فون دوران خریداری کو ئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو حماد نے بتایاکہ میرا موبائل فون دوران سفر کسی نےچوری کرلیا ۔تھانہ کینٹ کو فیض اللہ خان نے بتایا کہ 3نامعلوم ملزموں نے مجھے گاڑی میں بٹھا کر میری جیب سے ایک لاکھ 70ہزارروپے چوری کر لئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد شہزاد نے بتایا کہ کسی نامعلوم چور نے میری پائپ فیکٹری سے سریا مالیتی80ہزارروپے چوری کر لیا۔تھانہ نصیرآبادکو شاہد عمران نے بتایاکہ میرے باڑے میں سے کسی نے گائے چوری کر لی۔تھانہ آراے بازارکو حمیرا کرن نے بتایا کہ دوران سفر گاڑی میں سے کسی نامعلوم ملزم نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو شبنم نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے اور لیب ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو قاسم رضا نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 75ہزارروپے، سونا مالیتی5لاکھ روپے ، ایل ای ڈی اور یوپی ایس چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سید معراج حیدر نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری جیب سے میرا موبائل چوری کر کےفرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو اسامہ شبیر نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو مفتی محمد اویس خطیب مسجد ابوسفیان مسجد نے بتایاکہ نامعلوم چور مسجد میں سے وائرنگ تار مالیتی 80ہزار روپے اور الیکٹرک ہیٹرمالیتی5ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو جاوید اختر نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے اورطلائی زیورات مالیتی4لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو نعیم اختر مغل نے بتایا کہ اس کاملازم عرفان اسلام بیکری کے کاؤنٹر سے 58ہزارروپے چوری کر کے فرارہوگیا۔تھانہ مری کو سہراب نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکر 23لاکھ 70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔