• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونترہ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ سے ملنے والی بوسیدہ نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ایچ آئی یو تھانہ چونترہ کے سب انسپکٹر محمدظہور نے بتایاکہ جمعرات کو چکری روڈگائی سیداں موڑ ڈیرہ سردارخرم کے قریب سڑک کے نیچےکھائی میں ایک نامعلوم شخص کی گلی سڑی ناقابل شناخت نعش ملی جس کوکارگومیں بک کرائے جانے والے سامان کی طرح پیک کرکے وہاں پھینکاگیا ،نعش پچیس سے تیس روزپرانی اورمرنے والے شخص کی عمربظاہرپینتیس سے چالیس سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اوراس نے نیلی اور سفیدرنگ کی لائنوں والی شرٹ اور گرےپتلون پہن رکھی ہے ۔ لباس سے وہ کسی اچھے خاصے گھرانے کامعلوم ہوتاہےپولیس نے نعش قبضے میں لے کرریسکیو1122کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی ،جس کسی کواس کے بارے علم ہووہ سب انسپکٹرمحمدظہورسے فون نمبر03335878415پررابطہ کرسکتاہے ۔
تازہ ترین