راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرپی اوراولپنڈی عمران احمرنے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں مقدمات کی تفتیش ،جرائم کے انسداد اورفورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سی پی اومحمد احسن یونس ،ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ،ایس پی آر آئی بی،ایس پی لیگل اورڈی ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں سنگین جرائم ،گاڑی اورموٹرسائیکل چوری ،منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار اورراولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے آرپی او راولپنڈی کو بریفنگ دی۔آرپی او نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ رابطوںکو مزید موثر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے تاکہ راولپنڈی کو ڈرگ فری ضلع بنایا جاسکے ۔آرپی اونے سینئر افسران کو حکم دیا کہ منشیات کے مقدمات کے اندراج اوران کی تفتیش کو اپنی نگرانی میں موثر بنائیں، تفتیشی افسران کی استعداد کا ر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کورسزڈیزائن کیے جارہے ہیں ، انہیں آئی ٹی سے متعلق کورسزبھی کروائے جائیں گے ۔آرپی اونے دورہ کے دوران پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں انٹی رائٹ فورس کی عملی مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔