• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچے گی،دوست مزاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچے گی، عمران خان لٹیروں کے سخت احتساب کے لیے پر عزم ہیں اور مسترد شدہ اپوزیشن سے ہر گز بلیک میل نہیں ہوں گے،اپوزیشن اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور انتشار کا شکار ہو چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے قومی مسائل پر عوام کو مایوس کیا ہے۔کورونا جیسی صورتحال میں عوام کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر سیاسی دکان چمکانے میں ناکامی پر اپوزیشن مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔
تازہ ترین